سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(696) کھڑے ہو کر پانی پینا سنت یا آداب کے خلاف ہے؟

  • 25811
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 747

سوال

(696) کھڑے ہو کر پانی پینا سنت یا آداب کے خلاف ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کھڑے ہو کر پانی پینا درست ہے یا غلط؟ اور کیا یہ سنت ہے یا آداب میں سے ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کھڑے ہو کر کھانے پینے میں اہل علم کا سخت اختلاف ہے۔ راجح بات یہ معلوم ہوتی ہے کہ کھڑے ہوکر کھانے پینے کا اگرچہ جواز ہے لیکن کراہت سے خالی نہیں۔

حافظ ابن حجر رحمہ اللہ  نے اسی بات کو پسند کیا ہے۔ فرماتے ہیں:

’ وَهَذَا أَحْسَنُ الْمَسَالِكِ وَأَسْلَمُهَا وَأَبْعَدُهَا مِنَ الِاعْتِرَاضِ ‘(فتح الباری: ۱۰/ ۸۴)

’’یہ مسلک بہت اچھا اور نہایت سلامتی والا اور اعتراض سے بعید تر ہے۔‘‘

     ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب اللباس:صفحہ:499

محدث فتویٰ

تبصرے