سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

اللہ تعالی کا ہرجگہ موجود نہ ہونا

  • 258
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1034

سوال

اللہ تعالی کا ہرجگہ موجود نہ ہونا

سوال: آج میں نے ایک نئی بات سنی ہے کہ اللہ ہر جگہ موجود نہیں ہے کیا ایسے کلمات کہنا جائز ہے؟

جواب: ۱۔ اللہ تعالى کی صفات میں صفت حاضر یا ناظر نہیں ہے !!!
۲۔ اللہ تعالى کے متعلق ہر جگہ موجود ہونے کا عقیدہ درست نہیں ۔
۳۔صحیح عقیدہ یہ ہے کہ اللہ نے اپنے بارہ میں جس جس جگہ کے بارہ میں فرمایا ہے کہ میں وہاں وہاں ہوتا ہوں ہمارا عقیدہ ہے کہ اللہ وہاں وہاں ہوتا ہے ۔
یاد رہے کہ تعدد مکان تعدد مکین کو مخلوق میں تو مستلزم ہے خالق میں نہیں !!! کیونکہ
لیس کمثلہ شیء

تبصرے