سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(678) گانا گانے پر رسول اللہﷺکا بددعا دینا؟

  • 25793
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 795

سوال

(678) گانا گانے پر رسول اللہﷺکا بددعا دینا؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک بچی نے جمعرات کو درس میں بتایا تھا کہ رسول اللہﷺ کہیں جا رہے تھے کہ راستے میں دو آدمیوں کو گانا گاتے اور سنتے ہوئے دیکھا۔ رسول اللہﷺ نے کہا: یا اللہ ان دونوں کو جہنم میں ڈال دے۔ سوال یہ ہے کہ رسول اللہﷺ نے تو کبھی کسی کے لیے بددعا نہیں کی تو یہ کونسی حدیث میں ہے؟ (ہومیوپیتھک دواخانہ کچا راوی روڈ کریم پارک لاہور) (۳/ اکتوبر ۲۰۰۳ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایسی کوئی روایت نہیں،

البتہ ’’مسند احمد‘‘ اور ’’سنن ابی داؤد‘‘ کی روایت میں بسند حسن ہے کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما  نے گانے سن کر کانوں میں انگلیاں لیں، دور جا کر نافع کی تصدیق پر ان کو نکالا کہ اب سنائی نہیں دے رہا۔ پھر کہا کہ رسول اللہﷺ نے بھی اسی طرح یا تھا۔

اس حدیث کا مذکورہ واقعہ سے کوئی تعلق نہیں۔

     ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب اللباس:صفحہ:488

محدث فتویٰ

تبصرے