سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(670) مردوں یا عورتوں کو کالے کپڑے پہننے کا حکم

  • 25785
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1107

سوال

(670) مردوں یا عورتوں کو کالے کپڑے پہننے کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مردوں یا عورتوں کو کالے کپڑے پہننے کے بارے میں قرآن وحدیث کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔(بشیراحمد قصوری) (۱۸ مئی ۲۰۰۱ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 مردوں اور عورتوں کے لیے سیاہ لباس پہننا جائز ہے ، اس میں کوئی ممانعت نہیں۔

’’صحیح بخاری‘‘میں ہے کہ نبیﷺ نے ام خالد کو سیاہ لباس پہنایا تھا۔ (صحیح البخاری بَابُ الخَمِیصَۃِ السَّوْدَاء ِ،رقم:۵۸۲۳)

سنن ابی داؤد،وغیرہ میں ہے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا  فرماتی ہیں ، میں نے رسول اللہﷺ کے لیے روئی کا سیاہ جبہ تیار کیا اور آپ نے وہ پہنا۔ (فتح الباری:۲۸۱/۹)

عون المعبود(۹۵/۴) میں ہے:

’ وَالْحَدِیْثُ یَدُلُّ عَلٰی مَشْرُوْعِیَة لُبِسَ السَّوَادِ وَ اِنَّهٗ لَا کَرَاهَة فِیْهِ ‘

’’یعنی یہ حدیث سیاہ لباس پہننے کے جواز پر دلالت کرتی ہے۔‘‘

’’سنن النسائی‘‘ میں ہے کہ فتح مکہ کے دن آپ نے سیاہ پگڑی پہنی ہوئی تھی۔ (اللباس العمائم السواد)

     ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب اللباس:صفحہ:484

محدث فتویٰ

تبصرے