سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(645) اسلام میں داڑھی کا کیا حکم ہے؟

  • 25760
  • تاریخ اشاعت : 2024-11-02
  • مشاہدات : 577

سوال

(645) اسلام میں داڑھی کا کیا حکم ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 میں یہ معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ اسلام میں داڑھی کا کیا حکم ہے ؟(مغربی مسلمانوں کے روزمرہ مسائل)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

داڑھی رکھنا واجب ہے۔ یہ ان سنتوں میں سے ہے جنھیں فطرت قرار دیا گیا ہے اور شعائر ِاسلام میں سے ہے۔ بہت سی صحیح اور صریح حدیثوں میں اسے بڑھانے کا حکم آیا ہے۔ صیغہ امر کے بارے میں اصول یہ ہے کہ اس سے وجوب ثابت ہوتا ہے۔ سوائے اس کے کہ کوئی قرینہ دوسرے مفہوم کی طرف اشارہ کررہا ہو۔اس لیے جمہور علماء نے داڑھی بڑھانا واجب قرار دیا ہے۔ اوراسے منڈوانا گناہ اور نافرمانی قرار دیا ہے۔ مسلمان کو یہ کام نہیں کرنا چاہیے سوائے اس کے کہ وہ انتہائی مجبور ہو جائے۔ جس طرح ممنوع امور کا معاملہ ہے کہ ان کا جواز صرف شدید مجبوری کی حالت میں ہوتا ہے ، مسلمان مرد کو چاہیے کہ ایسی مجبوری کو جلد از جلد ختم کرنے کی کوشش کرے۔

     ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب اللباس:صفحہ:476

محدث فتویٰ

تبصرے