سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(632) خوب صورتی کے لیے دانتوں کو تراشنا کیسا ہے ؟

  • 25747
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 914

سوال

(632) خوب صورتی کے لیے دانتوں کو تراشنا کیسا ہے ؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

آرائش و زیبائش اور خوبصورتی بڑھانے کے لیے دانتوں کو تراشنا ،باریک یا برابر کرنا شرعاً کیسا ہے ؟ (سائل) (۱۵ اپریل ۲۰۰۵)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

خوبصورتی کے لیے دانتوں کو تراشنا،باریک یا برابر کرنا منع ہے ،جیسا کہ صحیح بخاری بَاب المتفلجات للحسن ، فتح الباری،ج۳۷۲/۱۰) اور سنن ابی داؤد باب فی صلۃ الشعر، عون المعبود:۱۲۷/۴)میں واضح روایات موجود ہیں۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب اللباس:صفحہ:467

محدث فتویٰ

تبصرے