سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(631) کیا بیماری کی وجہ سے سفید ہوجانے والے بالوں کو سیاہ کیا جا سکتا ہے؟

  • 25746
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 638

سوال

(631) کیا بیماری کی وجہ سے سفید ہوجانے والے بالوں کو سیاہ کیا جا سکتا ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 اگر کسی بیماری کی وجہ سے بال سفید ہو جائیں (یعنی بڑھاپا نہ ہو) تو کیا انھیں سیاہ کیا جا سکتا ہے ؟ (خالد محمد، ۱۶چک برکی) (۶ اگست ۲۰۰۴ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

خالصتاً سیاہ خضاب کا استعمال مطلقاً ناجائز ہے کیونکہ ممانعت کی احادیث میں عمر کے کسی حصہ کو اور کسی علت کو مستثنیٰ نہیں کیا گیا البتہ اگر ساتھ دوسرا رنگ ملا دیا جائے تو اس کے جواز میں کوئی کلام نہیں۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب اللباس:صفحہ:467

محدث فتویٰ

تبصرے