سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(602) انتخابِ امیر کے لیے جمہوری طریقہ ووٹنگ کا استعمال

  • 25717
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1185

سوال

(602) انتخابِ امیر کے لیے جمہوری طریقہ ووٹنگ کا استعمال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 ووٹنگ کے ذریعے جو حکومت منتخب ہوتی ہے اور جو جمہوریت ہے کیا یہ اسلامی ہے؟(مرزا آفتاب اقبال (ابوطلحہ) خورد ضلع جہلم) (۲۸ اگست ۱۹۹۸ئ)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 انتخابِ امیر کے لیے عوام سے رائے طلب کرنا تو شریعت میں ثابت ہے۔ البتہ مغربی جمہوریت کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ ہمارے ہاں مروّج نظامِ جمہوریت اسلام سے متصادم ہے۔ اس کو بدلنا از بس ضروری ہے۔ اس سلسلہ میں میرا ایک تفصیلی فتویٰ ماہنامہ محدث میں شائع شدہ ہے ۔ اس کا مطالعہ کافی مفید ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الجہاد:صفحہ:449

محدث فتویٰ

تبصرے