سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(584) کیا لڑکے کی طرف سے دو جانور ذبح کرنا ضروری ہے ؟

  • 25699
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 744

سوال

(584) کیا لڑکے کی طرف سے دو جانور ذبح کرنا ضروری ہے ؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا لڑکے کی طرف سے دو جانیں دینا اور لڑکی کی طرف سے ایک جان دینا لازمی ہے یا ایک ایک جان بھی کفایت کر جائے گی؟ (محمد یامین خان سلفی۔ گوجراں والا) (۱۲ جولائی ۲۰۰۲ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اصل یہ ہے کہ لڑکے کی طرف سے دو جانور اور لڑکی کی طرف سے ایک جانور ذبح کیا جائے۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما  اور امام مالک رحمہ اللہ سے منقول ہے کہ دونوں کی طرف سے ایک ایک بکری عقیقے میں کی جائے لیکن راجح مسلک پہلا ہے۔ ملاحظہ ہو:( تحفۃ المودود باحکام المولود،ص:۳۸، الفصل العاشر)

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الصوم:صفحہ:436

محدث فتویٰ

تبصرے