سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(564) مرغی ذبح کرتے وقت اگر پوری گردن کٹ جائے تو اس کا کیا حکم ہے؟

  • 25679
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1955

سوال

(564) مرغی ذبح کرتے وقت اگر پوری گردن کٹ جائے تو اس کا کیا حکم ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مرغی ذبح کرتے وقت اگر پوری گردن کٹ جائے تو اس کا کیا حکم ہے؟حلال یا حرام؟ (تلمیذکم: حافظ عبدالوحید) (۲۴ نومبر۲۰۰۰ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 مرغی وغیرہ ذبح کرتے وقت اگر پوری گردن کٹ جائے تو پھر بھی حلال ہے۔ چنانچہ’’صحیح بخاری‘‘ کے ترجمۃ الباب میں ہے:

’وَقَالَ ابْنُ عُمَرَ : وَابْنُ عَبَّاسٍ، وَأَنَسٌ : إِذَا قَطَعَ الرَّأْسَ فَلاَ بَأْسَ۔‘ (صحیح البخاری،بَابُ الْأَمْرِ بِالْمَعْرُوفِ وَالنَّهْیِ عَنِ الْمُنْکَرِ، قبل رقم الحدیث:۵۵۱۰)

’’یعنی حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ، ابن عباس رضی اللہ عنہما ، اور انس  رضی اللہ عنہ  نے فرمایا: جب جانور کی گردن کٹ جائے تو کوئی حرج نہیں۔‘‘ یعنی پھر بھی حلال ہے۔‘‘

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الصوم:صفحہ:428

محدث فتویٰ

تبصرے