سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(554) کیا امام مسجد قربانی کی کھالوں سے کتابیں خرید سکتا ہے؟

  • 25669
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 707

سوال

(554) کیا امام مسجد قربانی کی کھالوں سے کتابیں خرید سکتا ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہمارے علاقے میں تقریباً ۹۵ فیصد ائمہ و خطباء مساجد قربانی کی کھالیں لیتے ہیں۔ اور جو نہیں لیتے تو ان میں سے بعض ان سے اپنی دینی کتب خرید لیتے ہیں۔ کیا ایسا کرنا جائز ہے؟ (عبدالستار خطیب جامع مسجد اہل حدیث سمبلہ خورد) (۱۰ جولائی،۱۹۹۲ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ بات تو واضح ہے کہ خطباء و ائمہ کے لیے قربانی کی کھالیں لینا ناجائز ہے اور اگر کوئی خطیب یا امام بلا استحقاق ان سے کتابیں خرید کرتا ہے تو یہ بھی ناجائز ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الصوم:صفحہ:424

محدث فتویٰ

تبصرے