سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(548) قربانی کی کھالوں سے کسی عالم دین کے لیے دینی کتب خرید کرنا؟

  • 25663
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 500

سوال

(548) قربانی کی کھالوں سے کسی عالم دین کے لیے دینی کتب خرید کرنا؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

قربانی کی کھالوں سے کسی عالم ِ دین کے لیے دینی کتاب منگوائی جا سکتی ہیں کہ وہ انھیں پڑھ کر دین کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرے؟ (سائل) (۱۰ مئی ۲۰۰۲ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قربانی کی کھالوں سے عالم دین کے لیے خدمت ِدین کے جذبے سے کتابیں خریدی جا سکتی ہیں۔ حدیث میں قربانی کے چمڑوں کی بابت صدقہ کرنے کاحکم دیا ہے اور آیت﴿لِلْفُقَرَآءِ الَّذِیْنَ اُحْصِرُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ﴾ (البقرۃ:۲۷۳) میں صدقات کے مستحق وہ لوگ بتائے گئے ہیں جو ’’فی سبیل اللہ‘‘ محصور ہیں۔ ان میں مستحق علماء بھی ہیں۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الصوم:صفحہ:422

محدث فتویٰ

تبصرے