سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(540) قربانی دینے والا قربانی کی کھال کا جوتا یا جائے نماز بنا سکتا ہے ؟

  • 25655
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 500

سوال

(540) قربانی دینے والا قربانی کی کھال کا جوتا یا جائے نماز بنا سکتا ہے ؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

قربانی دینے والا قربانی کی کھال کا جوتایا جائے نماز بنا سکتا ہے ؟(سائل) (۱۰ مئی ۲۰۰۲ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بظاہر جواز ہے کیونکہ یہ ایسا ہی ہے جیسے گوشت خود کھاتا اور دوسروں کو کھلاتا ہے۔ ’’منتقی الاخبار‘‘ میں قتادہ بن نعمان کی روایت میں ہے کہ:’’ قربانی کا گوشت جب تک چاہو خود کھاؤ اور صدقہ کرو اور ان کے چمڑوں سے فائدہ اٹھاؤ اور فروخت نہ کرو۔‘‘

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الصوم:صفحہ:419

محدث فتویٰ

تبصرے