سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(539) کیا کھال ذاتی مصرف میں آسکتی ہے ؟

  • 25654
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 567

سوال

(539) کیا کھال ذاتی مصرف میں آسکتی ہے ؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کھال کا مصرف کیا ہے ؟ ذاتی استعمال کے لیے کھال رکھ سکتا ہے ؟ا ور کیا قصائی کو اجرت میں کھال دی جاسکتی ہے۔(ابوطاہر نذیر احمد، عبدالرشید۔کراچی) (۲۳ فروری ۲۰۰۱ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ذبح کرنے والے قصاب کی مزدوری قربانی کے گوشت سے یا کھال کے ذریعے دینی جائز نہیں۔ (صحیح البخاری،رقم:۱۷۱۷، صحیح مسلم،بَابٌ فِی الصَّدَقَةِ بِلُحُومِ الْهَدْیِ وَجُلُودِهَا وَجِلَالِهَا،رقم:۱۳۱۷)البتہ اپنے استعمال یعنی مصلّٰی وغیرہ بنانے کے لیے رکھ سکتا ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الصوم:صفحہ:419

محدث فتویٰ

تبصرے