السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا خرقاء اور جدعاء میں خصی ہونا نہیں آتا ؟(سائل) (۷ فروری ۲۰۰۳ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
خرقاء اس جانور کو کہتے ہیں جس کے کان میں گول سوراخ ہو۔ جدعاء وہ جانور جس کے ناک ، کان، ہونٹ کٹے ہوں۔ اس لفظ کا زیادہ تعلق ناک سے ہے ، جب مطلق آئے، غالباً مراد ناک کا کٹنا ہوتا ہے اور جانور کا خصی ہونا اس میں داخل نہیں۔(مرعاۃ المفاتیح:۳۵۹/۲)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب