سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(518) بلا وجہ قربانی کا جانور تبدیل کرنا

  • 25633
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 679

سوال

(518) بلا وجہ قربانی کا جانور تبدیل کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک آدمی نے قربانی کا دنبہ خریدا۔ دو تین ماہ بعد اس نے ارادہ کیا کہ میں گائے کی قربانی دوں۔ کیا وہ دنبہ فروخت کرکے گائے خرید سکتا ہے؟(سائل عبدالرشید عراقی) (۱۷ جولائی ۱۹۹۸ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بلا وجہ قربانی کا جانور تبدیل نہیں کرنا چاہیے۔ہاں البتہ دوسرے جانور میں مزید کوئی اہم فائدہ نظر آئے تو بظاہر تبدیلی کا کوئی حرج نہیں۔ جیسے یہاں گوشت کا اضافہ ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الصوم:صفحہ:408

محدث فتویٰ

تبصرے