السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
محترم حافظ صاحب! السلام علیکم ایک آدمی نے قربانی کے لیے بکرا خریدا ہوا تھا، اس بکرے کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ کیا اب اس کی قربانی کی جا سکتی ہے ؟ (خالد محمود ، ضلع قصور) ( ۲۶ جنور ۲۰۰۱ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
قربانی کی نیت سے خریدے ہوئے بکرے کی اگر ٹانگ ٹوٹ جائے تو اس کا علاج کرائیں۔ اگر صحت مند ہو جائے یعنی لنگڑے پن کا اثر باقی نہ رہے، تو یہ قربان ہو سکتا ہے بصورتِ دیگر اس کو بدلنا ضروری ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب