سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(283) فرض نماز کھڑی ہو تو پہلے سنت پڑھے یا فرض اور بعد میں پہلی والی سنت پڑھے یا بعد والی سنت پڑھے

  • 2563
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1744

سوال

(283) فرض نماز کھڑی ہو تو پہلے سنت پڑھے یا فرض اور بعد میں پہلی والی سنت پڑھے یا بعد والی سنت پڑھے
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

سوال:… ایک شخص اپنے محلہ کی مسجد میں نماز ظہر پڑھنے گیا۔ جب مسجد میں پہنچا تو دیکھتا ہے کہ جماعت کھڑی ہو گئی وہ شخص بغیر سنت پڑھے جماعت نماز میں شریک ہو گیا۔ جب جماعت سے فارغ ہوا تو پہلے دو رکعت سنت بعد والی پڑھے۔ یا چار کعت سنت سابقہ کو پہلے پڑھے؟


 

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس شخص کو چاہیے کہ فرضوں سے فارغ ہو کر پہلے دو سنتیں بعد والی پڑھ لے۔ اس کے بعد چار رکعت سنتوں کی قضا کرے۔
کما جاء فی الحدیث کان رسول اللّٰہ صلی اللہ علیه وسلم إذا فاتته الأربع قبل الظہر صلہا بعد الرکعتین بعد الظہر  (ابن ماجہ)
’’یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی چار کعت سنتیں اگر پہلے پڑھنے سے رہ جاتی تھیں تو ان کو بعد دو رکعتوں کے پڑھتے تھے۔‘‘

(اہل حدیث گزٹ دہلی۔ جلد نمبر ۸ شمارہ نمبر ۱۲)

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02

محدث فتویٰ

تبصرے