السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
فوت شدہ کی طرف سے قربانی کی جا سکتی ہے ۔ اگرچہ اس نے کوئی وصیت نہ کی ہو؟ ( محمد نصر اللہ گوندلانوالہ،تحصیل و ضلع گوجرانوالہ) (۶ نومبر۱۹۹۲ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
فوت شدہ کی طرف سے بلاوصیت قربانی ہو سکتی ہے جس طرح کہ نبیﷺ نے امت کے افراد کی طرف سے قربانی کی تھی۔ (ملاحظہ ہو کتب احادیث)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب