السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
عذر کے بغیر قربانی لیٹ کر سکتے ہیں؟ تاکہ لوگوں کو معلوم ہو جائے کہ قربانی کا آخری دن کونسا ہے؟ (ابوطاہر نذیر احمد، عبدالرشید۔کراچی) (۲۳ فروری ۲۰۰۱ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
میسر آنے کی صورت میں پہلے دن ہی قربانی کردینی چاہیے کیونکہ نبیﷺ کا اپنا معمول یہی تھا، لہٰذا فضیلت اسی میں ہے ، لوگوں کو صرف بتادینا ہی کافی ہے کہ اتنے روز تک قربانی کرنا جائز ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب