السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک ہی گھر میں والد باروزگار ہے۔ پنشن بھی ملتی ہے بیٹا بھی روزگار ہے۔ ایک ہی گھر میں فیملی سسٹم پر رہتے ہیں۔ کیا دونوں پر علیحدہ علیحدہ قربانی فرض ہے یا ایک ہی قربانی کافی ہے؟(ایک سائل) (۱۰ جون ۱۹۹۴ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ایک قربانی ایک اہل بیت کی طرف سے کافی ہو سکتی ہے ۔ حدیث میں ہے:
’ یَا أَیُّهَا النَّاسُ إِنَّ عَلَی کُلِّ أَهْلِ بَیْتٍ فِی کُلِّ عَامٍ أُضْحِیَّةً ‘(سنن ابن ماجه،بَابُ الْأَضَاحِیِّ، وَاجِبَةٌ هِیَ أَمْ لَا،رقم:۳۱۲۵،سنن ابی داؤد،بَابُ مَا جَاء َ فِی إِیجَابِ الْأَضَاحِیِّ ،رقم:۲۷۸۸)
’’یعنی ہر گھر والوں پر ہر سال ایک قربانی ہے۔‘‘سنن ابن ماجہ میں بعض دیگر روایات بھی اس کی مؤید ہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب