سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(481) قربانی کرنے کا مسنون طریقہ اور دعا کیا ہے ؟

  • 25596
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 583

سوال

(481) قربانی کرنے کا مسنون طریقہ اور دعا کیا ہے ؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

قربانی کرنے کا مسنون طریقہ اور دعا کیا ہے ؟(ابوطاہر نذیر احمد، عبدالرشید۔کراچی) (۲۳ فروری ۲۰۰۱ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اہل علم کا اس بات پر اتفاق ہے کہ جانور کو بائیں طرف لٹایا جائے اور اس کے شانے پر پاؤں رکھنا مستحب ہے۔ پھر یہ دعاپڑھے:’بِسْمِ اللّٰهِ وَاللّٰه اَکْبَر‘(متفق علیه، سنن ابن ماجه،بَابٌ فِی الشَّاةِ یُضَحَّی بِهَا عَنْ جَمَاعَةٍ،رقم:۲۸۱۰)

اورقربانی نمازِ عید کے بعد کرنی چاہیے۔ (صحیح البخاری،بَابُ الأَکْلِ یَوْمَ النَّحْرِ،رقم:۹۵۴، ۹۵۵)

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الصوم:صفحہ:365

محدث فتویٰ

تبصرے