سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(479) ذبح کے وقت گائے وغیرہ کے پیٹ سے ملنے والا بچہ کیا حکم رکھتا ہے ؟

  • 25594
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 578

سوال

(479) ذبح کے وقت گائے وغیرہ کے پیٹ سے ملنے والا بچہ کیا حکم رکھتا ہے ؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

گائے ،بکری یا بھینس کے ذبح کے کرنے کے وقت ان کے پیٹ سے اگر مردہ بچہ برآمد ہو تو وہ کس زمرے میںآئے گا ؟ حلال یا حرام؟(ڈاکٹر حق نواز قریشی، راولپنڈی) (۵جولائی ۲۰۰۲ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ذبح کے وقت جانور کے پیٹ سے مردہ پیدا ہونے والا بچہ حلال ہے۔

 ’’سنن ابی داؤد‘‘ میں حدیث ہے:

’زَکَاةُ الْجَنِیْنِ زَکَاةُ اُمِّهٖ۔‘ (سنن أبی داؤد،بَابُ مَا جَاء َ فِی ذَکَاةِ الْجَنِینِ،رقم:۲۸۲۸)

’’جس ذبح سے ماں حلال ہوئی اس کے بالتبع بچہ بھی حلال ہو گیا۔‘‘

تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو: (عون المعبود:۶۳/۳)

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الصوم:صفحہ:364

محدث فتویٰ

تبصرے