سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(477) قربانی کرنے کا ثواب پہلے دن زیادہ ہے یا باقی تینوں دن برابر ہے؟

  • 25592
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 814

سوال

(477) قربانی کرنے کا ثواب پہلے دن زیادہ ہے یا باقی تینوں دن برابر ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

پہلے دن قربانی کرنا زیادہ ثواب ہے یا تینوں دن قربانی کا ثواب ایک جیسا ہے؟ (سائل) (۷۔ اپریل ۲۰۰۰)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عام حالات میں پہلے دن قربانی کرنے کا زیادہ ثواب ہے اس دن کی عظمت کے پیشِ نظر اس کا نام ’’یوم النحر‘‘ ہے۔اور باقی ایام میں عامۃ الناس کو مسئلہ سے آگاہی کے لیے کر دی جائے تو شاید اجرو ثواب میں نقص پیدا نہ ہو۔ یا مصلحتِ عامہ پیشِ نظر ہو تو پھر بھی ہے۔ قربانی کے تین دن نہیں بلکہ چار دن ہیں۔ (۱۰، ۱۱، ۱۲، ۱۳ ذوالحجہ) ملاحظہ ہو:

(تفسیر ابن کثیر: ۱/ ۳۳۱۔)

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الصوم:صفحہ:364

محدث فتویٰ

تبصرے