سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(471) عید قربان کی تکبیرات کے شروع اور ختم ہونے کا وقت کونسا ہے ؟

  • 25586
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 612

سوال

(471) عید قربان کی تکبیرات کے شروع اور ختم ہونے کا وقت کونسا ہے ؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عید قربان کی تکبیرات کے شروع اور ختم ہونے کا وقت کونسا ہے ؟ (ابو طاہر نذیر احمد، عبدالرشید(کراچی) (۲۳ فروری ۲۰۰۱ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس بارے کوئی مرفوع متصل روایت نہیں ہے البتہ آثار صحابہ، حصرت علی اور ابن مسعود رضی اللہ عنہ  وغیرہ سے ثابت ہے کہ تکبیرات یومِ عرفہ یعنی نو ذوالحجہ کی صبح سے لے کر ۱۳ ذوالحجہ تک ہیں۔(فتح الباری:۴۶۲/۲)

یہی بات ابن عباس رضی اللہ عنہما  سے بھی ابن ابی شیبہ وغیرہ میں ثابت ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الصوم:صفحہ:361

محدث فتویٰ

تبصرے