سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(464) حاجی صاحبان کے استقبال کا طریقہ کار کیا ہونا چاہیے؟

  • 25579
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1153

سوال

(464) حاجی صاحبان کے استقبال کا طریقہ کار کیا ہونا چاہیے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

حاجی صاحبان کے استقبال کا طریقہ کار کیا ہونا چاہیے۔ ان کے گلے میں روپوں یا کلیوں کے ہار پہنانا کیسا ہے ؟ اور کیا حاجی صاحبان کو مبارک باد دینا درست ہے ؟(سائل: محمد علی شاہ، لاہور) ۳۱ مئی ۲۰۰۲ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 حجاج کا استقبال کرنا شرعاً جائز ہے۔(قسطلانی:۲۷۸/۴)لیکن نمود و نمائش اور ریا کاری سے پاک ہونا چاہیے اور قبولیت کی دعا دینا بھی اچھی تمنا کا اظہار ہے، بظاہر اس میں بھی کوئی حرج نہیں، حاجی کو پھولوں اور روپوں کے ہاروں سے لاد دینا اسی زمرے میں آتا ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الصوم:صفحہ:358

محدث فتویٰ

تبصرے