السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
آج کل قربانی ساتھ لے جانے کا نہ وقت ہوتا ہے نہ اس کی جگہ۔ حکومت خود ہی منیٰ میں جانور پہنچا دیتی ہے۔ اس صورت میں نیت حج قران کی کی جا سکتی ہے یا نہیں؟(ڈاکٹر حبیب الرحمن کیلانی) (۱۲ جون ۲۰۰۹ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اس صورت میں حج ِ قران کی نیت ہو سکتی ہے۔ علاقہ سے ھَدْی کو ساتھ لے کر جانا شرط نہیں لیکن اگر ھَدْی لے جائے تو حجِ قران ہونا چاہیے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب