سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(450) احرام کہاں سے باندھا جائے؟

  • 25565
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 717

سوال

(450) احرام کہاں سے باندھا جائے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اکثر ہماری حج پر ڈیوٹی لگی ہے۔ اگر احرام باندھ کر جائیں تو طائف کی چوکی سے نہیں گزرنے دیتے ویسے بھی سرکاری طور پر ہمیں اجازت نہیں ہوتی۔ منیٰ میں آٹھ دس روز قیام حج سے پہلے ہوتا ہے۔ کیا ایسا ممکن ہے کہ ۸ تاریخ کو وہیں سے ہم احرام باندھ لیں یا میقات پر دوبارہ جا کر احرام باندھنا لازم ہے ؟ کیا ہم مقیم کے زمرے میں آجاتے ہیں؟(ڈاکٹر حبیب الرحمن کیلانی) (۱۲ جون ۲۰۰۹ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر پہلے سے حج کی نیت نہ ہو تو مقامِ عمل سے احرام باندھا جا سکتا ہے۔ بصورتِ دیگر واپسی ضروری ہے۔ میقات سے احرام باندھ کر آئیں اور اگر فدیہ دے کر وہیں سے احرام باندھ لیں تو یہ بھی درست ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الصوم:صفحہ:351

محدث فتویٰ

تبصرے