سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(434) دیارِ حبیب جانے کی دعا کرنا کیسا ہے؟

  • 25549
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 523

سوال

(434) دیارِ حبیب جانے کی دعا کرنا کیسا ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بعض حضرات دعاء میں یہ الفاظ کہتے ہیں: ’’اے خدا مجھے دیارِ حبیب جانے کی توفیق عطا فرما۔‘‘ اس سلسلہ میں قرآن و حدیث کی روشنی میں وضاحت فرمادیں۔ کیا اس کا تعلق نیت سے ہے۔ (صفدر حسین سوڈیوال۔لاہور)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 ظاہر ہے کہ ایک مومن مسلمان کا اس دعاء سے مقصود اور مطمح نظر ،حج، عمرہ ، بیت اللہ اور مسجد نبوی میں عبادت کی لذتوں سے محظوظ ہونا ہی ہوگا۔ مسجد نبوی کے بالتبع اگر روضۂ اطہر کی زیارت کی نیت بھی ہو تو کوئی حرج نہیں۔ البتہ مستقلاً بالارادۃ صرف اس کے لیے رخت سفر باندھنا غیر درست فعل ہے۔ حدیث میں ہے :

’ لَا تَشُدُّوا الرِّحَالَ إِلَّا إِلَی ثَلَاثَةِ مَسَاجِدَ: مَسْجِدِی هَذَا، وَالْمَسْجِدِ الْحَرَامِ، وَالْمَسْجِدِ الْأَقْصَی ۔‘ (متفق علیه، صحیح البخاری،بَابُ حَجِّ النِّسَاء ِ،رقم: ۱۸۶۴، صحیح مسلم،بَابُ سَفَرِ الْمَرْأَةِ مَعَ مَحْرَمٍ إِلَی حَجٍّ وَغَیْرِهِ ،رقم : ۴۱۵ (۸۲۷)۔ بحواله مشکوٰة مع المرعاة، ج:۱،ص:۴۵۴)

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الصوم:صفحہ:341

محدث فتویٰ

تبصرے