سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(432) صدقہ کا مال صدقہ کی راہ میں جانا چاہیے

  • 25547
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 662

سوال

(432) صدقہ کا مال صدقہ کی راہ میں جانا چاہیے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخص خود کسی کتاب کا مؤلف ہے لیکن اسے چھپوانے کے لیے لوگوں سے (رقم کا) تعاون حاصل کرکے اور خود اپنی طرف سے اس کتاب کو قیمتاً فروخت کرنا چاہتا ہے اور فائدہ حاصل کرنا چاہتا ہے۔ کیا اُس کا یہ فعل شرعاً یا اخلاقاً درست ہے؟ (عبدالقادر ۔قصور) (۹ جولائی ۱۹۹۹ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کتاب کے مؤلف کو غیر سے جو رقم ملی ہے پہلے اس کی حیثیت کا تعین کرنا ہو گا۔ آیا یہ محض بطورِ احسان مالی تعاون ہے کہ مؤلف کتاب ہذا کو فروخت کرکے مالی مفاد حاصل کر سکتا ہے یا اس کی حیثیت صدقہ کی ہے ۔ تو اس صورت میں صدقہ کا مال صدقہ کی راہ میں جانا چاہیے۔ اگر بطورِ احسان رقم میسر آئی ہے تو مالی فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ بصورتِ دیگر صدقہ کا مال صدقہ کی راہ میں خرچ ہونا چاہیے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الصوم:صفحہ:340

محدث فتویٰ

تبصرے