سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(411) کیا بے عمل یا بد عمل سائل کو خیرات دی جا سکتی ہے؟

  • 25526
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 628

سوال

(411) کیا بے عمل یا بد عمل سائل کو خیرات دی جا سکتی ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

خیرات کا حق دار کون ہے؟ سوالی پر رحم تو آتا ہے لیکن اگر وہ مرد ہو تو اس کی داڑھی کٹی ہوئی ہوتی ہے اور اگر عورت ہو تو وہ بے پردہ ہوتی ہے۔ اگر مرد کو اللہ تعالیٰ کے نام پر کچھ پیسے دیے جائیں تو وہ گناہ پر خرچ کرتا ہے (یعنی داڑھی کٹواتا ہے۔) (سائل) (مارچ ۲۰۰۵ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سائل، مرد ہو یا عورت، اگر وہ آپ کے پاس اپنے مستحق ہونے کا اظہار کرتا ہے تو حسبِ استطاعت اس کی امداد ہونی چاہیے۔ جہاں تک اُس کی کوتاہیوں کا تعلق ہے، تو اُس پر اُسے تنبیہ کرنی چاہیے۔ لیکن اس بنا پر کسی کو صدقہ وخیرات سے محروم کرنا اچھا عمل نہیں، تاہم پیشہ ور بھکاریوں سے حتی الامکان اجتناب کرنا چاہیے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الصوم:صفحہ:330

محدث فتویٰ

تبصرے