سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(389) زکوٰۃ کی رقم سے امام مسجد کے گھر کی بجلی اور پانی کا بل

  • 25504
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 697

سوال

(389) زکوٰۃ کی رقم سے امام مسجد کے گھر کی بجلی اور پانی کا بل

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا زکوٰۃ کی رقم سے امام مسجد کے گھر کی بجلی اور پانی کا بل ادا کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟(عبدالرشید) (۲۴ نومبر۱۹۹۵ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مالِ زکوٰۃ کے آٹھ مصارف جو ’’سورۃ التوبہ‘‘ میں متعین ہیں زکوٰۃ کو صرف ان پر صرف کیا جائے امام مسجد کی بجلی اور پانی کا بل دیگر ذرائع سے ادا کیا جائے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الصوم:صفحہ:321

محدث فتویٰ

تبصرے