سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(270) مسجد میں اعتکاف کی حالت

  • 2550
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1251

سوال

(270) مسجد میں اعتکاف کی حالت
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اعتکاف مسجد کے اندر ضروری ہے کہ جیسے آج کل حجرے وغیرہ بنے رہتے ہیں یا مسجد کی کسی کوٹھڑی میں اعتکاف کے لیے بیٹھ سکتے ہیں یا نہیں؟


 

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اعتکاف مسجد میں ہی ہونا چاہیے، اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں فرمایا ہے:
﴿وَاَنْتُمْ عَاکِفُوْنَ فِی الْمَسَاجِدِ﴾
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ مسجد میں اعتکاف کیا کرتے تھے۔ ادھر ادھر کے مکانوں میں جائز نہیں ہے۔ واللہ اعلم  (اہل حدیث دہلی جلد نمبر ۱ ش ۲)

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02

محدث فتویٰ

تبصرے