سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(372) کم از کم کتنی نقدی ہو تو سال گزرنے پر زکوٰۃ فرض ہو جاتی ہے؟

  • 25487
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 599

سوال

(372) کم از کم کتنی نقدی ہو تو سال گزرنے پر زکوٰۃ فرض ہو جاتی ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نقدی(رقم) کی کم از کم کتنی مقدار پر سال کا عرصہ گزرے تو اس پر زکوٰۃ لاگو ہوتی ہے۔ کیونکہ چاندی پر تو سات تولے سے کم پر زکوٰۃ نہیں ہے۔ (۲۶ جولائی ۱۹۹۶ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

چاندی کا نصاب زکوٰۃ ساڑھے باون تولے ہے، سات تولے نہیں۔اس میں چالیسواں حصہ واجب ہے۔ سال کے بعد اس کی قیمت کے مطابق رقم کا حساب لگا لیا جائے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الصوم:صفحہ:313

محدث فتویٰ

تبصرے