سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(359) زیور کتنے وزن کا ہو تو زکوٰۃ ادا کی جائے؟

  • 25474
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 746

سوال

(359) زیور کتنے وزن کا ہو تو زکوٰۃ ادا کی جائے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زیور کے متعلق حدیث میں جو آیا ہے کہ زکوٰۃ ادا کرنا چاہیے کیا مقدار کی کوئی حد ہے کتنا وزن ہونا چاہیے۔ ڈھائی تولہ کے زیورپر بھی زکوٰۃ پڑے گی؟ (ابوطلحہ ،گوالہ کالونی) (۸ جنوری ۱۹۹۹ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 احتیاط کا تقاضا یہی ہے کہ زیورات کی زکوٰۃ دی جائے۔ اگر وہ سونا ہے تو (1/2)7 تولے خالص کا حساب لگا کر چالیسواں حصہ زکوٰۃ ادا کرنی چاہیے۔ اس سے کم میں زکوٰۃ نہیں۔ محقق مسلک یہی ہے۔ ملاحظہ ہو ’’سبل السلام‘‘

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الصوم:صفحہ:306

محدث فتویٰ

تبصرے