السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جو زمین ٹھیکہ پر دی جائے اس کے بارے میں عشر کا کیا حکم ہو گا مالک زمین عشر دے یا ٹھیکہ پر لینے والا یا دونوں، مزید یہ کہ مالک زمین کس حساب سے عشر ادا کرے یا پھر وصول شدہ رقم کا دسواں حصہ عشر دے دے؟ (محمد یحییٰ عزیز کوٹ رادھا کشن،قصور) (۱۵ جولائی ۱۹۹۴ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
زمین ٹھیکہ پر لینے والا آدمی پہلے ٹھیکہ وضع کرے پھر باقی آمدن پر عشر ادا کرے۔ مالک زمین پر عشر نہیں۔ وہ صرف حاصل شدہ رقم سے سال گزرنے پر زکوٰۃ ادا کرے گا بشرطیکہ وہ سال بھر جمع رہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب