سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(343) مل کو دیے جانے والے کماد پر عشر ہوگا یا زکوٰۃ؟

  • 25458
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 744

سوال

(343) مل کو دیے جانے والے کماد پر عشر ہوگا یا زکوٰۃ؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کماد عموماً مل والے خریدتے ہیں ۵ یا ۶ ماہ کے اندر کل قیمت ادا کرتے ہیں۔ کیا اس فصل پر عشر ہو گا یا زکوٰۃ؟ کیا کٹائی، لدائی اور نقل و حمل وغیرہ۔ از ڈیرہ تا کنڈایا مل، کل قیمت سے نکال کر عشر ادا کیا جائے؟(محمد ہاشم شاہ قریشی۔ جیل روڈ۔ لاہور) (یکم ستمبر۲۰۰۰ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کماد جو مل کو دیا جاتا ہے، اس کے گڑ کا حساب لگا کر عشر ادا کیا جائے یا اس حساب سے ادائیگی پر اس کی قیمت ادا کر دی جائے اور اس کے دیگر اخراجات بھی وضع کیے جا سکتے ہیں۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الصوم:صفحہ:298

محدث فتویٰ

تبصرے