سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(340) زرعی ٹیکس عشر کی ادائیگی سے پہلے منہا ہو سکتا ہے ؟

  • 25455
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 687

سوال

(340) زرعی ٹیکس عشر کی ادائیگی سے پہلے منہا ہو سکتا ہے ؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اب زرعی ٹیکس بھی مالیہ اور آبیانہ کے علاوہ دینا پڑتا ہے کیا اسے بھی عشر کی ادائیگی سے پہلے منہا کیا جا سکتا ہے؟ (محمد ہاشم شاہ قریشی۔ جیل روڈ۔ لاہور) (یکم ستمبر۲۰۰۰ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

زرعی ٹیکس اور مالیہ بھی وضع کیا جا سکتا ہے۔ البتہ آبیانہ نہ نکالا جائے بلکہ نہری پانی کو کنوئیں کے حکم میں سمجھنا چاہیے۔ یعنی عشر کی بجائے نصف عشر یعنی بیسواں حصہ ادا کرے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الصوم:صفحہ:298

محدث فتویٰ

تبصرے