سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(333) مالک اور مزارع عشر کس طرح ادا کریں؟

  • 25448
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 673

سوال

(333) مالک اور مزارع عشر کس طرح ادا کریں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بٹائی(حصہ) پر زمین دینے کی صورت میں عشر غلے کی تقسیم سے پہلے ادا ہو گا یا سب مالک زمین اور مزارع اپنے اپنے حصے کا عشر ادا کریں گے۔ فی زمانہ بعض لوگ عشر وغیرہ کے تصور سے ہی ناآشنا ہیں تو ایسی صورت میں کیا ہو گا۔ زمین کا مالک اور مزارع دونوںیا ان میں سے ایک عشر نہ دینا چاہے تو دوسرا فریق اکیلا سارا عشر ادا کرے گا یا صرف اپنے حصے کا۔ (عبدالستار خطیب جامع مسجد اہل حدیث سمبلہ خورد) (۱۰ جولائی،۱۹۹۲ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 مالک اور مزارع آمدن کا حساب لگا کر اکٹھا عشر ادا کریں۔ جس طرح کہ بکریوں کی بابت احادیث میں تصریح موجود ہے اور اگر ایک تیار نہ ہو تو دوسرے کو اپنے حصے کے بقدر بہر صورت عشر ادا کرنا ہی ہوگا۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الصوم:صفحہ:296

محدث فتویٰ

تبصرے