السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
فصل کی تیاری کے لیے جو کھاد، سپرے اور دوسری دوائی وغیرہ ڈالی جاتی ہے کیا ان سب چیزوں کا خرچ ملا کر عشر ادا کیا جائے گا؟(سائل: خلیل الرحمن بصری) (۹ اگست ۲۰۰۲ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
کھاد ،سپرے اور دوائی وغیرہ کے اخراجات کو بوقت عشر علیحدہ نہ کیا جائے، اگرچہ بظاہر ایک طرف خرچ ہے لیکن دوسری طرف اضافہ بھی تو متوقع ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب