السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک آدمی کے پاس چار گھر اوردو دکانیں ہیں۔ ایک گھر میں وہ خود رہتا ہے اور ایک دکان میں کاروبار کرتا ہے باقی تین گھر اور ایک دکان کرائے پر دی ہوئی ہے۔ کیا ان تین مکانوںاور دکان کی مالیت پر زکوٰۃ ہوگی یا کرائے کی آمدن پر خرچ نکال کر ہو گی؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
سال بعد جمع شدہ کرائے کی آمدن پر زکوٰۃ ہوگی۔ آمدن کے ذرائع پر زکوٰۃ نہیں بلکہ جو کچھ ان سے حاصل ہو گا اس میں زکوٰۃ ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب