السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اسلامی مراکز صدقہ فطر کی اس رقم کاکیا کریں جو مسلمان، نمازِ عید سے پہلے چندے کے ڈبوں میں ڈال دیتے ہیں؟(مغربی مسلمانوں کے روزمرہ مسائل)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اس رقم کو شرعی مصارف میں ہی خرچ کرنا چاہئے۔ صدقات کی تقسیم کے عام معروف اُصول و ضوابط کے مطابق وہ رقم غریبوں اور مسکینوں کی ملکیت میں دی جائے، اوران کی تقسیم عید کے دن سے موخر نہیں کرنی چاہئے، البتہ اس قدر تاخیر ہوسکتی ہے جس میں مستحقین تک رقم پہنچانے کا بندوبست کیاجاسکے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب