سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(290) معتکف کا غسلِ ٹھنڈک کے لیے حدودِ مسجد سے باہر نکلنا

  • 25404
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 898

سوال

(290) معتکف کا غسلِ ٹھنڈک کے لیے حدودِ مسجد سے باہر نکلنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا معتکف اپنی میل کچیل دور کرنے کے لیے نہانے کی غرض سے روزانہ حدودِ مسجد سے باہر جا سکتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

محض غسل طہارت و نظافت کی خاطر مسجد کی حدود سے باہر نکلنا اعتکاف کے منافی ہے البتہ مسجد کی حدود کے اندر غسل ٹھنڈک کا کوئی حرج نہیں۔ تفصیل الاعتصام کے کسی شمارے میں پہلے ہو چکی ہے اور غسل جنابت وغیرہ کے لیے مسجد سے باہر جانا بالاتفاق جائز اور درست ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الصوم:صفحہ:276

محدث فتویٰ

تبصرے