السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک آدمی لاہور میں رہائش پذیر ہے اور وہ لاہور کی کسی مسجد میں اعتکاف میں ہے۔ کیا وہ آدمی اعتکاف کی حالت میں اُٹھ کر گوجرانوالہ جمعہ پڑھانے کے لیے جا سکتا ہے جب کہ وہ گوجرانوالہ میں خطیب ہے۔ جواب دے کر عنداللہ ماجور ہوں۔ (عبدالقادر۔ قصور) (۹ جولائی ۱۹۹۹ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اعتکاف سے نکل کر محض خطابت کے لیے دوسری جگہ کا سفر کرنا درست عمل نہیں۔ اس طرح اعتکاف باقی نہیں رہتا۔ کیونکہ یہ شرعاً قابلِ تسلیم و قبول عذروں سے نہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب