سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(282) اعتکاف کرنے کی تاریخ اور وقت

  • 25397
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1865

سوال

(282) اعتکاف کرنے کی تاریخ اور وقت

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

رمضان میں اعتکاف کے لیے کس تاریخ کو اور کس وقت بیٹھنا چاہیے؟

جب کہ بروایت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا  اعتکاف صبح کی نماز کے بعد بیٹھنا سنت ِ رسول ﷺہے۔

اگر اکیسویں روزے کی صبح کو معتکف اعتکاف میں داخل ہوتا ہے تو اکیسویں طاق رات ضائع ہو جاتی ہے اگر بیس کی صبح کو معتکف اعتکاف میں داخل ہو تو پھر طاق رات شامل ہوتی ہے۔ جیسا کہ مولانا عبدالسلام بستوی رحمہ اللہ  اسی کے قائل ہیں۔ ہمارے ہاں رواجی طور پر اکیس کی رات کو معتکف تیاری کرتا ہے اور صبح کی نماز کے بعد اعتکاف میں داخل ہوتا ہے۔ بالتحقیق اصل صورت حال کیا ہے؟ ( محمد طیب خلیق۔ چونیاں) (۲۰ اپریل ۲۰۰۱ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اعتکاف بیسویں روزہ کی نمازِ فجرکے بعد بیٹھنا چاہیے ہمارے ہاں قصبہ سرہالی کلاں ضلع قصور میں الحمد للہ اس پر عمل جاری و ساری ہے عرصہ ہوا ’’الاعتصام‘‘ میں ایک مضمون اعتکاف کا صحیح وقت کونسا ہے ؟ شائع ہوا تھا اس میں بدلائل میں نے اسی بات کو اختیار کیا ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الصوم:صفحہ:273

محدث فتویٰ

تبصرے