سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(280) کیا نبیﷺ کی کسی بیوی نے بالفعل آپ کے ساتھ مسجد میں اعتکاف کیا ہے؟

  • 25395
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 836

سوال

(280) کیا نبیﷺ کی کسی بیوی نے بالفعل آپ کے ساتھ مسجد میں اعتکاف کیا ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

روایات میں یہ بات تو معرف ہے کہ ایک دفعہ ازواج مطہرات نے نبیﷺ کے ہمراہ اعتکاف کرنا چاہا لیکن ان کی منافست کی بناء پر اس سال اعتکاف ترک کردیا گیا ۔ کیا اس واقعہ کے علاوہ بھی مسجد میں عورتوں کے اعتکاف بیٹھنے کا کہیں ذکر ہے۔ (سائل عبداللہ، لاہور) (۷ مئی ۱۹۹۹ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہاں’’صحیح بخاری‘‘کے ’بَابُ اعْتِکَافِ المُسْتَحَاضَةِ‘کے تحت مصنف کی سند کے ساتھ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا  سے مروی ہے:

’أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ اعْتَکَفَ مَعَهُ بَعْضُ نِسَائِهِ وَهِیَ مُسْتَحَاضَةٌ تَرَی الدَّمَ ۔‘ (صحیح البخاری،بَابُ اعْتِکَافِ المُسْتَحَاضَةِ،رقم:۳۰۹)

یعنی ’’ نبی اکرمﷺ کی بعض بیویوں نے آپﷺکے ساتھ بحالت ِ استحاضہ اعتکاف کیا۔‘‘

ظاہر یہ ہے کہ روایت ہذا میں بیان کردہ قصہ علیحدہ ہے۔ کیونکہ یہاں فعلی واقعہ کا بیان ہے جب کہ سوال میں مشارٌ الیہ قصہ کا بالفعل وقوع ہوا ہی نہیں۔ اس میں بذاتِ خود حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا  بھی شریک تھی۔ (فتح الباری:۲۷۶/۴)

لیکن اس واقعہ سے ظاہر ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا  امر ہذا میں اس عورت( ام سلمہ رضی اللہ عنہ ) کی انفرادیت بیان کرنا چاہتی ہیں۔

پھر جب اس عورت کا اعتکاف آپﷺ کے ساتھ تھا تو ظاہر یہی ہے کہ مسجد میں تھا کیونکہ شریعت میں اعتکاف کے لیے مسجد کا وجود شرط ہے۔ قرآن مجید میں ہے :

﴿ وَلا تُبـٰشِروهُنَّ وَأَنتُم عـٰكِفونَ فِى المَسـٰجِدِ ...﴿١٨٧... سورة البقرة

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الصوم:صفحہ:268

محدث فتویٰ

تبصرے