سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(276) اعتکاف کے لیے مسجد کا ہال ضروری ہے؟

  • 25391
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-19
  • مشاہدات : 609

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مسجد کا ہال ضروری ہے کہ اس میں مختص جگہ ہو یا دوسری چھت یا برآمدہ یا ملحقہ کمرہ جو مسجد سے بالکل ملا ہو جہاں اقامت اور اذان کی آواز باقاعدہ آتی ہو، وضاحت طلب ہے۔(سائل) (۱۶ مارچ ۲۰۰۱ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

وہ سارا ہال مسجد کہلاتا ہے جو اس کی وقفیت میں شامل ہو لیکن اعتکاف صرف مسجد کے اندر ہی ہوگا جہاں نماز ادا کی جاتی ہے۔ قرآن میں ہے:

﴿وَ اَنْتُمْ عٰکِفُوْنَ فِی الْمَسٰجِدِ﴾ (البقرة:۱۸۷)

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الصوم:صفحہ:261

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ