سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(261) گیلی یا خشک مسواک سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

  • 25376
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1140

سوال

(261) گیلی یا خشک مسواک سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مسواک کرنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا کیا گیلی اور سوکھی مسواک دونوں کا ایک ہی حکم ہے؟ (محمد جہانگیر،ولد محمد اکرم ضلع میرپور) (۸ مئی ۱۹۹۸ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 مسواک گیلی ہو یا خشک ہر دو طرح بحالت ِ روزہ کرنی جائز ہے۔

عامر بن عقبہ کا بیان ہے ، میں نے رسول اللہﷺ کو بے شمار دفعہ روزے کی حالت میں مسواک کرتے دیکھا ہے۔(مسند احمد و سنن أبی داؤد ،بَابُ السِّوَاکِ للصَّائِمِ ، رقم:۲۳۶۴،و سنن الترمذی،بَابُ مَا جَاء َ فِی السِّوَاکِ لِلصَّائِمِ، رقم: ۷۲۵، و قال حدیث حسن)

حافظ ابن حجر رحمہ اللہ  نے بھی حد یث ِ ہذا کو حسن قرار دیا ہے۔ یہ حدیث عموم کے اعتبار سے مسواک کی ہر حالت کو شامل ہے چاہے خشک ہو یا تر۔

اور ’’صحیح بخاری‘‘ کے ترجمۃ الباب میں ہے۔ ابن سیرین نے کہا :’’(روزے کی حالت میں)تر مسواک کا کوئی حرج نہیں۔ کہا گیا اس کا تو ذائقہ ہے ۔ جواباً فرمایا: پانی کا ذائقہ بھی تو ذائقہ ہے ۔ آپ اس سے کلی کرتے ہیں۔‘‘ (صحیح البخاری،بَابُ اغْتِسَالِ الصَّائِمِ،قبل رقم:۱۹۳۰)

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الصوم:صفحہ:254

محدث فتویٰ

تبصرے