سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(260) روزے کی حالت میں مسواک کرنا جائز ہے

  • 25375
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 981

سوال

(260) روزے کی حالت میں مسواک کرنا جائز ہے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 کیا رمضان کے دنوں میں نماز ظہر کے بعد مسواک ناجائز ہے۔ (سائل)(۱۲ جون ۲۰۰۹ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

رمضان میں مسواک ہر وقت کرنی جائز ہے ظہر سے پہلے ہو یا بعد۔ حدیث میں ہے:

’ رَأَیْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ مَا لاَ أُحْصِی یَتَسَوَّكُ وَهُوَ صَائِمٌ.‘ (سنن الترمذی،بَابُ مَا جَاء َ فِی السِّوَاکِ لِلصَّائِمِ،رقم:۷۲۵)

یعنی ’’میں نے نبی ﷺ کو دیکھا کہ روزہ کی حالت میں کثرت سے مسواک کرتے۔‘‘

یہ حدیث اپنے عموم کے اعتبار سے سب اوقات کو شامل ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الصوم:صفحہ:254

محدث فتویٰ

تبصرے