السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
یومِ عاشورہ کا روزہ نو اور دس تاریخ ہی کاضروری ہے یا دس اور گیارہ تاریخ کا بھی رکھ سکتے ہیں یا کہ صرف دس تاریخ کا بھی روزہ رکھ سکتے ہیں۔ اس کی بھی وضاحت فرمائیں۔ اگر کوئی نو، دس کا نہ رکھ سکے تو گیارہ ۱۱ تاریخ کی وضاحت کریں۔ (ایک سائل) (۲۶ ستمبر ۱۹۹۷ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
کوشش کرنی چاہیے کہ دسویں محرم کے روزے کے ساتھ نویں یا گیارہویں کو ملا لیا جائے۔ اگر کسی وقت نہ بھی مل سکے توپھر بھی جواز ہے۔ لیکن اکیلے ۱۱ تاریخ کا روزہ ثابت نہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب